اداکارہ جوہی چاولہ کا سیاست میں آنے سے انکار

اداکارہ جوہی چاولہ کا سیاست میں آنے سے انکار

اداکارہ جوہی چاولہ کا سیاست میں آنے سے انکار (فوٹو ایکسپریس)

بالی وڈ میں 80ء کے عشرے میں اپنی مسکان سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ جوہی چاولہ نے سیاست میں آنے کی نریندر مودی کی پیشکش مسترد کردی۔ بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی چاہتے ہیں کہ جوہی کو آیندہ دسمبر میں گجرات اسمبلی کے چنائو میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑایا جائے


تاہم جب اس بارے میں جوہی سے پوچھا گیا تو انھوں نے یکسر اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے اور انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جوہی نے بتایا کہ وہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی سے بہت خوش ہیں۔ جوہی صنعتکار اجے مہتا کے شادی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارا کش ہوچکی ہیں۔
Load Next Story