فلم انڈسڑی کی طرح تھیٹر کی بھی تنزلی شروع

تھیٹر عام آدمی کی تفریح کا بہترین ذریعہ ہے


Cultural Reporter August 03, 2012
تھیٹر میں دوبارہ سنجیدہ افراد دلچسپی ظاہر کر دی اور باقاعدہ اسکرپٹ کے تحت ڈرامے پیش کیے جائیں تو لوگ آج بھی تھیٹر جانا پسند کریں۔ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: فلم انڈسڑی کی طرح پاکستان میں تھیٹر بھی تنزلی کے سفر پر گامزن ہے اور لچرپن اور بے ہودہ جگت بازی کے باعث فیملیز نے تھیٹر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اسٹیج کے سنجیدہ فنکاروں نے ماحول کی گھٹن کے پیش نظر تھیٹر کو خیرآباد کہہ کر نجی ٹی وی پر پروگرام شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں فلم کے بعد تھیٹر بھی زوال پذیر ہے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹر کی بقاء کیلیے ڈرامہ فیسٹولز کا سلسلہ شروع کیا جب کہ اجو کا تھیٹر نے بھی بعض معیاری اور سبق آموز ڈرامے پیش کیے ہیں لیکن تھیٹر کی بقاء کیئے کی جانے والی یہ کوششیں ناکافی ہیں اور اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

کیونکہ تھیٹر عام آدمی کی تفریح کا بہترین ذریعہ ہے اگر تھیٹر میں دوبارہ سنجیدہ افراد دلچسپی ظاہر کر دی اور باقاعدہ اسکرپٹ کے تحت ڈرامے پیش کیے جائیں تو لوگ آج بھی تھیٹر جانا پسند کریں۔ تھیٹر کے نام پر بے ہودگی اور لچر پن کی ہر گز اجازت نہیںد ی جانی چاہیے اور اس طرح کے ڈرامے پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ عوام کی اکثریت نے بھی تھیٹر کی حالت بہتر بنانے کیلیے ذمے داران سے اپیل کی ہے۔

مقبول خبریں