فلم ’’رام لیلامیں کرینہ کی جگہ پریانکا چوپڑا کاسٹ

فلم ’’رام لیلامیں کرینہ کی جگہ پریانکا چوپڑا کاسٹ

فلم ’’رام لیلامیں کرینہ کی جگہ پریانکا چوپڑا کاسٹ (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI:
حال ہی میں سنجے لیلا کی فلم رام لیلا سے پیسوں کے معاملے پر علیحدگی اختیار کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جگہ پریانکا چوپڑا نے لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرینہ کے فلم کرنے سے انکار پر سنجے لیلا نے ان کی جگہ رام لیلا میں پریانکا چوپڑا کو بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا ہے


فلم کے کاسٹیوم ڈیزائنرکی جانب سے افشاں کی جانے والی اس خبر کے مطابق اب وہ کرینہ کے بجائے پریانکا کے لیے کاسٹیومز ڈیزائن کررہے ہیںواضح رہے کہ سنجے لیلا کی یہ فلم شیکسپیئر کے ناول رومیو اینڈ جیولیٹ سے ماخوذ ہے جس میں پریانکا کے مد مقابل رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کرینگے جب کہ یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
Load Next Story