فلم ’’ سن آف سردار‘‘میں اہم کردارنبھایا سنجے دت

اشون دھیر کی فلم میں سوناکشی سنہا اور جوہی چاولہ بھی جلوہ گر ہورہی ہیں


Net News August 03, 2012
اشون دھیر کی فلم میں سوناکشی سنہا اور جوہی چاولہ بھی جلوہ گر ہورہی ہیں (فوٹو ایکسپریس)

بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے کہا ہے کہ کی نئی فلم'' سن آف سردار''میں اہم کردار نبھایا ہے ۔فلم 13نومبر کو ریلیز کی جائے گی ۔ قبل ازیں اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم میں اجے دیوگن نے پہلی بار ایک سکھ نوجوان کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں سنجے دت، سوناکشی سنہا اور جوہی چاولہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔اجے دیو گن فلمز کے بینر تلے بننے والی کے ڈائریکٹر اشون دھیر ہیں۔

موسیقی ہمیش ریشمیا نے ترتیب دی ہے جب کہ گانے سمیر انجان نے لکھے ہیں۔ سن آف سردار کی کہانی ایک تیلگو فلم سے لی گئی ہے۔ فلم اس برس دیوالی کے موقع پر تیرہ نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مقبول خبریں