رانی مکھر جی اور ادتیہ چوپڑا کی خفیہ شادی کا انکشاف

اس خبر سے رانی کی دو فلموں تلاش اور ’’آیا‘‘ پر اثر پڑ سکتا ہے ،بالی وڈ حلقے

اس خبر سے رانی کی دو فلموں تلاش اور ’’آیا‘‘ پر اثر پڑ سکتا ہے ،بالی وڈ حلقے (فوٹو ایکسپریس)

اداکارہ رانی جو فلموں سے بالکل غائب ہو چکی ہیں اس کے باوجود میڈیا ان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی نجی زندگی میں جھانکتا رہتا ہے۔ مدت سے یہ افواہیں اڑ رہی تھیں کہ وہ فلمساز ادتیہ چوپڑا سے تعلقات استوارکر رہی ہیں تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ رانی اور ادتیہ چوپڑا نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔


یہ خبر ایک معتبر روزنامہ میں شائع ہوئی ہے کہ دونوں نے چند ماہ قبل باقاعدہ شادی کرلی ہے۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس خبر سے رانی کی دو فلموں تلاش اور ''آیا'' پر اثر پڑ سکتا ہے اسی لیے فی الحال اس خبرکو چھپایا جا رہا ہے۔ ادتیہ چوپڑا جو مشہور فلمساز یش چوپڑا کے صاحبزادے ہیں پہلی شادی پائل سے کی تھی جس سے وہ بچپن سے ہی محبت کرتے تھے

تاہم بعد میں اسے طلاق دیدی اور اس کی وجہ رانی اور ادتیہ کے تعلقات ہی بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ادتیہ نے گزشتہ دنوں رانی کو ساڑھے بارہ کروڑ مالیت کی کار تحفہ میں دی ہے۔
Load Next Story