فلمی صنعت کی بہتری کیلیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے معمررانا

فلمی صنعت کی بہتری کیلیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، معمررانا


INP August 03, 2012
فلمی صنعت کی بہتری کیلیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، معمررانا (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI: فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے لیکن اس کا عالم بھی ہمارے ملک کے حالات کی طرح ہے کہ کسی سطح اور مرحلہ پر کوئی مثبت سوچ نمایاں نہیں۔

ایک انٹرویو میں انہجوں نے کہاکہ فلمی صنعت کے بحران سے ہزاروں گھرانے بیروزگاری، پریشانی اور مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں

مگر ہمارے یہاں ایسا نہیں ہوا۔ ماضی کے ایک وزیراعظم اور ان کے وفاقی وزیر ثقافت نے فلمی صنعت کے احیا کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ فلمی صنعت میں پروڈکشن کا آغاز ہو مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

مقبول خبریں