کرداروں کی چوائس ہی فنکار کو منفرد بناتی ہے مہتاب شاہ

عام ڈگر سے ہٹ کر ہمیشہ کام کیا ہے،مختلف چینلز سے ڈرامے آن ائیر ہیں، اداکار

عام ڈگر سے ہٹ کر ہمیشہ کام کیا ہے،مختلف چینلز سے ڈرامے آن ائیر ہیں، اداکار

HYDERABAD:
ہند کو فلم کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اسٹیج ،ٹیلی ویژن اور فلم کے اداکار مہتاب شاہ نے کہا کہ تھیٹر پر جب بھی کام کیا ایسے کرداروں کی تلاش رہی جومختلف اور منفرد ہوں متعدد فلموں بھی اگر کام کیا تو ان کر داروںکا انتخاب کیا جو میرے مزاج کے مطابق تھے


گزشتہ کی سالوں سے پاکستان کے مختلف چینلز پرڈرامے کررہا ہوں وہ بھی اسی نوعیت کے ہیں کہ جنھیں نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ مجھے بے حد پزیرائی ملی ان دنوں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے ڈرامہ اس سے اچھا کہ مرجاتے کو بہت پسند کیا گیاجب کہ نجی چینل سے کرائم اسٹوری میں پیش کیے جانے والی ڈرامہ سیریز میں بھی متعدد ڈراموں میں میرے کرداروں کو پسند کیا گیا،

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں موجود جو بھی کردار منفی سوچ کے حامل ہیںانھیں ڈراموں کے ذریعہ منظر عام پر لانا ہم سب کی ذمے داری ہے تاکہ لوگوں کو ان کرداروں کو بے نقاب کیا جاسکے، ایک اچھی اور معیاری کہانی معاشرے میں تبدیلی لانے میں بے حد اہمیت رکھتی ہے۔
Load Next Story