سینئر اخبار فروش شاہد کے والد انتقال کرگئے

اخبار مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا


Express Desk August 03, 2012

حسین آباد ڈپو کے سینئر اخبار فروش شاہد کے والد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ میں مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے سیکریٹری مالیات محمد اقبال وہاب، ناصر نثار، امیر علوی، ارشد، کبیر و دیگر اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بعد ازاں اخبار مارکیٹ میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، نائب صدر فیڈریشن سندھ عبدالستار کارساز، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر، مرکزی عہدیداران شفیق بھائی، اقبال وہاب، مشتاق میمن، اقبال رفیق، ناصر نثار، ممبر فیڈریشن شیخ محمود و دیگر اخبار فروشوں نے شرکت کی، اجلاس میں حسین آباد ڈپو کے سینئر اخبار فروش شاہد کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں لیاقت آباد ڈپو کے سینئر اخبار فروش عبداللطیف کی صحت کیلیے دعا کی گئی جو کہ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے