روس میں سرمائی اولمپکس کے استقبال کیلئے شاندارتقریب کا انعقاد

تقریب میں ایکروبیٹس اور رقص کی خوبصورت پرفارمنسزنےشائقین کےدل موہ لیے

تقریب میں ایکروبیٹس اور رقص کی خوبصورت پرفارمنسزنےشائقین کےدل موہ لیے ، فوٹو : اے ایف پی

روس میں 2014 کی سرمائی اولمپکس سے ایک سال قبل اس کے استقبال کی شاندار رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔


روسی شہر سوچی میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور اولمپکس کمیٹی کے چیف سمیت کئی افراد نے شرکت کی، اس موقع پر روسی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمائی اولمپکس روس میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہیں اور امید ہے کہ شائقین روس میں ہونے والی تقریبات سے مایوس نہیں ہوں گے۔

تقریب میں رنگا رنگ ملبوسات پہن کر مختلف افراد نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، ایکروبیٹس اور رقص کی خوبصورت پرفارمنسزنےشائقین کےدل موہ لئے ، اس موقع پرآتش بازی کابھی شاندارمظاہرہ کیا گیا۔
Load Next Story