نئے انگلش بیٹسمین ٹام ویسٹلے کو خوشی راس نہیں آئی

صبح بخار، دوپہر کو گاڑی خراب، پھر ٹرین کا ٹکٹ نہ لینے پر جرمانہ عائد

ویسٹلے جمعے کو ایسیکس کی جانب سے ہیمپشائر کے خلاف بخار کی وجہ سے ٹوئنٹی 20 میچ تو نہیں کھیل پائے۔ فوٹو: گیٹی

انگلینڈ کی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے ٹام ویسٹلے کو خوشی راس نہیں آئی، 24 گھنٹوں کے دوران ہی انھیں مختلف واقعات کا سامنا کرنا پڑگیا۔

ٹام ویسٹلے کو جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں شامل کیا گیا اور ان کا بیٹنگ آرڈر میں تیسری پوزیشن پر ڈیبیو یقینی ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب مجھے پہلی بار انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بننے کی خبر ملی تو میں بہت زیادہ خوش ہوا تاہم صبح مجھے بخار ہوگیا، پھر باہر جانے لگا تو گاڑی خراب ہوگئی، اس پر مجھے جلدی میں ٹرین پکڑنا پڑی، ٹکٹ نہ لینے کے باعث جرمانہ ادا کیا۔


ویسٹلے جمعے کو ایسیکس کی جانب سے ہیمپشائر کے خلاف بخار کی وجہ سے ٹوئنٹی 20 میچ تو نہیں کھیل پائے تاہم جمعرات سے شیڈول ٹیسٹ تک ان کے مکمل صحتیاب ہونے کا امکان ہے۔

 
Load Next Story