فلم انڈسٹری کا مستقبل مزید خطرے میں نظر آتا ہے ثناء
آج متعدد فنکار پڑوسی ملک کی فلموں اورڈراموں میں کام کرنے پرمجبور ہیں،اس کی وجہ بھی ہمارے اعلیٰ حکام کی بے توجہی ہے،ثنا
آج متعدد فنکار پڑوسی ملک کی فلموں اورڈراموں میں کام کرنے پرمجبور ہیں،اس کی وجہ بھی ہمارے اعلیٰ حکام کی بے توجہی ہے،ثنا فوٹو : فائل
اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم کے حوالے سے اتنا بڑا خلا ہے کہ دو چار سال میں بنائی جانیوالی ایک فلم اس کو پورا نہیں کرپائیگی۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت برے دور میں انڈسٹری کو سنبھالا اور اسے مضبوط بنانے کی کوشش کی مگر کچھ مفاد پرست ٹولے نے اس کام کو نہیں ہونے دیا۔ آج متعدد فنکار پڑوسی ملک کی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور ہیں، اس کی وجہ بھی ہمارے اعلیٰ حکام کی بے توجہی ہے۔ اگر ہماری انڈسٹری مضبوط ہوتی تو یہ مقام نہ آتا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل مزید خطرے میں نظر آتا ہے اگر ہمارے فنکاروں نے بھی اس پر توجہ نہ دی تو وہ بھی اس کے قصوروار ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اس وقت بہتری کی طرف ہے مگر فنکار اس خوش فہمی میں قطعی نہ رہیں کہ ہم کامیاب ہوچکے ہیں، فلم ڈرامہ ایسا محاذ ہے جس کے لیے ہمیں روز نئے انداز میں محنت کی ضرورت پیش آتی ہے۔