نئی فلم میں منفرد کردار نبھایا ہے سنی لیون

بالی وڈ اسٹار عامرخان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، بالی وڈ اداکارہ


Net News February 09, 2013
بالی وڈ اسٹار عامرخان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، بالی وڈ اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ نئی فلم ''راگنی ایم ایم ایس ''شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی، فلم میں منفرد کردار نبھایا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے کہا کہ میں عامر خان کی پرستار ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں کام کروں۔ سنی لیونی نے کہا کہ اگرچہ میں نے عامر خان کی فلمیں نہیں دیکھیں لیکن میری دلی خواہش ہے کہ مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں۔ سنی لیون کے مطابق انھیں بھارت کے مشرقی لباس بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے اپنے لیے متعدد ساڑھیاں بھی بنوائی ہیں جب کہ انھیں بھارتی کھانے بھی بہت پسند ہیں۔



انھوں نے کہا کہ ان دنوں میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہوں اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہوں کہ جانوروں پر ظلم کرنے کی بجائے ان کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہیے۔ مجھے اپنی نئی فلم ''راگنی ایم ایم ایس ٹو'' سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرے کردار کو بہت سراہا جائیگا۔

مقبول خبریں