راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ، پولیس حکام

حادثے کا شکار کوسٹر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری، پولیس حکام : فوٹو : فائل

آزاد پتن کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کوسٹر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکارہونے والی کوسٹر رالپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ لاشوں اور زخمی افراد کو امداری کارکنان کی مدد سے راولپنڈی بھیجا جارہا ہے۔
Load Next Story