- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- کراچی سے چھینی گئی ڈبل کیبن گاڑی لاڑکانہ سے برآمد
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
کترینہ نے ہاتھوں کے بغیر پش اپس لگا کر سب کو حیران کر دیا
مراکش: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی فٹنس سب کے لئے ایک مثال ہے جب کہ اس حوالے سے انہوں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگا رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔
بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں مراکش میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے دوسرے سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس حوالے سے کترینہ نے انسٹاگرام پر اپنی پش اپس کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اپنی پرفامنس کیلئے سیٹ پر تیار ہو رہی ہوں‘‘۔
کترینہ نے جس انداز میں پش اپس لگائے اس طرح اچھے اچھے باڈی بلڈرز کے لئے بھی ایسا کرنا مشکل ہوگا، ویڈیو میں کترینہ کیف پہلے دونوں ہاتھوں سے پش اپس لگا رہی ہیں، اس کے بعد وہ صرف ایک ہاتھ سے پش اپس لگاتی ہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے جو کیا اس پر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اداکارہ نے بغیر ہاتھوں کے پش آپس لگائے، تاہم ایسا انہوں نے اصل میں نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک مذاق کیا ہے، جب وہ پش اپس لگا رہی تھیں تو اس ویڈیو میں انہیں صرف آدھا ہی دکھایا جا رہا تھا بعد میں بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگانے کے دوران کترینہ کو پورا ویڈیو میں دکھایا گیا جس میں وہ ایک لکڑی کے تختے کے سرے پر لیٹی ہوئی ہیں جب کہ اس کے دوسرے سرے پر فٹنس ایکسپرٹ کھڑے تھے جو انہیں اوپر نیچے کر رہے تھے۔
کترینہ کیف کی اس ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا جب کہ انکی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔