شہر کا دیرینہ مسئلہ حل آئل ٹینکرز کل سے ذوالفقار آباد ٹرمینل منتقل ہو جائیں گے میئر
ٹرمینل کے فعال ہونے سے سڑکوں پرٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، ٹرمینل میں فائربریگیڈ اسٹیشن، ڈسپنسری،ریسکیویونٹ اورکینٹین بنادی
جولائی کو پارکنگ ٹرمینل کا افتتاح ہوگا، وسیم اخترکا ٹرمینل کا دورہ۔ فوٹو؛ فائل
میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ27جولائی کو ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کا افتتاح کردیا جائے گا، کراچی شہر کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ روز کوسیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز کے ہمراہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ آئل ٹینکرز مالکان ہم سے تعاون کریں گے،افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی اصغر عباس شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور،سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ مختار حسین، ایکسئین ذوالفقار آباد ٹرمینل منظور برنی،ڈائریکٹر الیکٹریکل ورکس شفیع چاچڑ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ایس ایم طحہٰ ، آئل مارکیٹنگ کمپنی کے افسران موجود تھے۔
میئر کراچی نے ٹرمینل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں آئل ٹینکرز مالکان،ڈرائیوروں اور دیگر متعلقہ افراد کے لیے فراہم کی گئی سہولیات دیکھیں اور افسران کو ضروری ہدایات دیں ،انھوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے لیے اب یہ ٹرمینل ہر لحاظ سے تیار ہے،امید ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کے فعال ہونے سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگااور ٹینکرز کی پارکنگ کے باعث شہریوںکودرپیش مسائل حل ہوجائیں گے، ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کو بھی اپنے روزمرہ امور میں سہولت ملے گی۔
وسیم اختر نے بتایا ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر فائربریگیڈ اسٹیشن، ڈسپنسری، ریسکیو یونٹ اور کینٹین قائم کردی گئی ہے،ٹینکرزکی پارکنگ کے لیے مخصوص کی گئی وسیع جگہ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور ٹینکرز کی مرمت کی دکانوں سمیت دیگرسہولتیں بھی یہاں مہیا کی گئی ہیں جس سے توقع ہے کہ آئل ٹینکرز کے مالکان اور ڈرائیورز کو تمام سہولتیں پارکنگ ٹرمینل پر ہی دستیاب ہوجائیں گی،اس سلسلے میں بنائے گئے نظام کے تحت آئل ٹینکرز کی فلنگ کے لیے 6ٹائم زون مقرر کیے گئے ہیں اورہر 4گھنٹے کے بعد آئل ٹینکرز کو فلنگ کیلیے بھیجا جائے گا۔
سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے اس موقع پر کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آئل ٹینکرز کی منتقلی میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں،سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق شہر سے آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے خاتمے کیلیے ذوالفقار آباد میںآئل ٹینکرز ٹرمینل قائم کیا گیا کیونکہ مختلف مقامات پر آئل ٹینکرزکی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک میں پڑنے والے خلل اورشہریوں کودرپیش مشکلات کو دور کرنے کیلیے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرزکی مکمل طور پر منتقلی ضروری تھی، ٹرمینل میں 2375آئل ٹینکرز پارک کرنے کی گنجائش ہے، 10 ہزار افراد کے لیے مختلف قسم کا انفرااسٹرکچر دستیاب ہے، اس کے علاوہ ٹرمینل میں128بیت الخلا، پولیس چوکی، ٹائر شاپس، مساجد، وضو خانے، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور ڈرائیورز کے آرام کرنے کیلیے جگہ بھی مختص کی ہے، یہ منصوبہ مجموعی طور پر 150 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس میں120ایکڑ رقبہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ اور 30 ایکڑ رقبہ دیگر سہولیات کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔