انجم عقیل کیخلاف اراضی فراڈکیس کامکمل چالان عدالت پیش

سابق ڈی آئی جی لئیق احمدکوبیگناہ قراردیدیاگیا،سماعت فروری کے تیسرے ہفتے ہوگی

انجم عقیل مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی ہیں، ایف آئی اے کی کارروائی. فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پولیس فاؤنڈیشن اراضی فراڈکیس کا مکمل چالان اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

اس چالان میں مقدمہ کے ایک ملزم سابق ڈی آئی جی لئیق احمد کو مقدمہ کے الزام سے بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے۔




جبکہ رکن قومی اسمبلی کے خلاف چالان پیش کر دیا گیا ہے،اس کیس کی سماعت فروری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔
Load Next Story