زرداری سیاست میں زیادہ صحیح پتے کھیل رہے ہیںمنورحسن

کسی جماعت سے اتحاد نہیں البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی،امیرجماعت اسلامی.


INP February 10, 2013
زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے،قادری کا ایجنڈاسامنے آگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

بلاشبہ زرداری سیاست میں زیادہ صحیح پتے کھیل رہے ہیں،کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، شفاف الیکشن ہوئے تو نتائج غیر متوقع ہونگے' بڑی دو جماعتوں میں سے کوئی بھی اکیلے الیکشن لڑ نے کی پوزیشن میں نہیں، طاہر القادری کا ایجنڈاسب کے سامنے آ گیا، الیکشن وقت پر ہونا ضروری ہیں، ایسا نہ ہوا تو تمام سیاسی جماعتوں کو نقصان ہو گا، وہ ہفتے کو منصورہ میں سرگودھا سے الیکٹرانک میڈیا کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

7

انھوں نے کہا کہ اگر انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو پھر تمام سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آجائیں گی اور پھر تحریر اسکوائرکی صورت بنے گی، اس لیے ملکی حالات کے پیش نظر شفاف الیکشن کرانا فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیلیے ضروری ہے' اس کیلیے تینوں بڑے اداروں کو فوری طور پر اقدامات کرنا چاہئیں۔ پاکستان اب آمریت کا متحمل نہیں ہو سکتا،کیونکہ پہلے ہی لا قانونیت، غربت' مہنگائی نے پنجے گاڑ لیے ہیںجو دن بدن گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے عوام کو آنے والے وقت میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا۔

مقبول خبریں