- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ڈرامہ میری اولین ترجیح، فلموں میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ایمن خان
کراچی: اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ کئی اسکرپٹ آفر ہوئی ہیں لیکن مجھے فلم میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔
ایمن خان ایکسپریس سے اپنے نئے ڈرامہ ’’ہری ہری چوڑیاں‘‘ کی تعارفی تقریب میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی پروا بلکل نہیں کرتی، جو کرتی ہوں اپنی ذات کے لیے کرتی ہوں کیونکہ جب آپ اسٹار بنتے ہیں تو آپ کو جہاں بہت پیار ملتا ہے وہیں چند لوگ بلا وجہ تنقید اور حسد کرنا شروع کردیتے ہیں، میں ان چیزوں میں نہیں پڑتی بلکہ اپنے کام اور ذاتی زندگی پر دھیان دیتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ نئی ڈرامہ سیریل ’’ہری ہری چوڑیاں ‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، ڈرامہ میں محبت اور نفرت کے گرد رونما ہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ اس ڈرامہ کے ہدایت کار سید عاطف حسین، ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد ذیشان خان اور مصنف جہانگیر قمر ہیں۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، حسن احمد، ساجد حسن، شگفتہ اعجاز، نطاشہ علی، جویریہ عباسی، محمود اسلم، فاریہ شیخ، اسد صدیقی، شرمین طیب، نازلی نصر، ماریہ خان، خالد بٹ، نوشابہ بشیر، سباحت علی بخاری، ہادی فردوسی، علی دیس والی، فوزیہ مشتاق، قیصر نقوی اور رابعہ تبسم شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کا مرکزی معروف گلوکار راحت فتح علی نے گایا ہے اورموسیقی وقار علی نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعر ایوب خاور ہیں۔
ایمن نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے معاشرے میں جتنا شعور و آگاہی پھیلائی شاید ہی کسی اور ذریعہ سے ہوئی ہو، پاکستانی آڈینس انتہائی سمجھدار ہے اور وہ حقیقت سے قریب تر موضوعات کو ہی دیکھنا چاہتی ہے، اسی لیے ڈرامہ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔