عمران خان سیاست کا وہ گندا انڈا ہے جو اخلاقیات تباہ کرنے پرلگا ہے امیرمقام

میسیجز کے حوالے سے ریحام اور عائشہ گلالئی کے پاس کافی مواد موجود ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

میسیجز کے حوالے سے ریحام اور عائشہ گلالئی کے پاس کافی مواد موجود ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
رہنما مسلم لیگ (ن) امیر مقام کاکہنا ہے کہ عمران خان سیاست کاوہ گندا انڈا ہے جو اخلاقیات کو تباہ کرنے پرلگا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) امیر مقام کاکہنا تھا کہ (ن) لیگ کو عائشہ گلالئی کو پیسے دے کر بیان دلوانے کی کیاضرورت پڑی ہے تاہم عائشہ گلالئی سے فون پر بات کی اور کہاکہ آپ نے سچ کا مظاہرہ کیا جب کہ میسیجز کے حوالے سے ریحام اور عائشہ گلالئی کے پاس کافی مواد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے اورعمران خان نے آنکھ بند کی ہوئی ہے، کے پی احتساب ادارے کے چیف نے پریس کانفرنس کرکے پول کھولے جب کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے الزامات لگائے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی نہیں ہوں گی


امیر مقام نے کہا کہ (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں بلکہ مضبوط قلعے کی طرح ہے جب کہ اگر قائد کہے تو کے پی میں ایک ہفتے میں عمران کی حکومت ختم کرسکتا ہوں، جس نے مجھ پرالزام لگایا قانونی نوٹس بھجواؤں گا، عمران خان کے الزامات کا پوری طرح پیچھا کروں گااور ان کی پارٹی کے خلاف کورٹ میں جاکر ہرجانے کانوٹس بھجواؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کا گندا انڈا ہے جو اخلاقیات کو تباہ کرنے پرلگا ہے جب کہ وہ اپنے چپڑاسی کو ووٹ دینے ہی نہیں آئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان بدکردارشخص ہیں

امیر مقام کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان اگر عمران خان کی پارٹی میں شامل ہوئیں تو وہ پاک صاف ہوگئیں جب کہ باقی لوگ کرپٹ ہیں، جو تحریک انصاف میں آئے وہ صاف ہوگئے عمران خان کے پاس کون سا شیمپو ہے، پی ٹی آئی کے 50 فیصد سے زائد افراد آپ کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں آصف زرداری تیار ہوجائیں میں آگیا ہوں، آپ کون سے عزرائیل ہیں، سیاست میں اقدار ہوتی ہیں، یہ آپ نے کون سی سیاست شروع کردی ہے جب کہ مجھے اخلاقیات کا کہتے ہو آپ کی اخلاقیات کو دھرنوں میں سب نے دیکھ لیا۔

Load Next Story