شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

درخواست گزار نے شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے

عدالت نے مذکورہ افراد کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا اس لئے ان کے ملک سے فرار کا خدشہ موجود ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

لاہور:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک شہری کی جانب سے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا اس لئے ان کے ملک سے فرار کا خدشہ موجود ہے لہذا ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔


درخواست میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن(ر) صفدر عباسی اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ فریقین کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 7 اگست کو درخواست کی سماعت ہو گی۔

 
Load Next Story