شریف برادران لیڈر ہیں تو اثاثے ظاہر کریں، منظور وٹو

رحیم یار خان: پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ شریف برادران لیڈر ہیں تو  اثاثے ظاہر کریں، موقع ملا تو پنجاب کی عوام کو حکومت کرکے دکھائیں گے۔

منظور وٹو نے لاہور میں  پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ڈرون حملوں میں اتنے لوگ  نہیں مرے جتنے پی آئی سی ادویات ری ایکشن، کف سیرپ  اور ڈینگی سے مرے ہیں، پورے پنجاب کا بجٹ 27 کلومیٹر کی ایک سڑک پر لگادیا گیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہباز شرہف کردار کشی کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔

منظور وٹو نےکہا کہ صدرآصف زرداری  سے مشاورت جاری ہے انتخابات میں جعلی شیروں کا شکار کریں گے، اس موقع پر نتخواہوں میں اضافے اور ملازمین کو مستقل کرنے پر پی آئی اے ملازمین نے خوشی سے بھنگڑے ڈالے۔