وطن واپسی پر میٹروبس کی سیرکروں گی ‘ اداکارہ میرا

 منگل 12 فروری 2013
وطن واپس آکر میٹرو بس پر سفر کرون گی، میرا۔ فوٹو: فائل

وطن واپس آکر میٹرو بس پر سفر کرون گی، میرا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر میٹروبس کی سیرکروں گی۔

لاہور میں نئی چلنے والی میٹرو بس پر سفر کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ اس منصوبے پر خوش ہیں ۔اداکارہ جو ان دنوں ملک سے باہر ہیں نے لاہور کو دبئی اور ترکی کی شکل دینے پر خادم اعلی کی کوششوں کو سراہتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کچھ دنوں میں لاہور آرہی ہوں اور گجومتہ سے شاہدرہ تک جھولا ضرور لوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔