بپاشا باسو کی نئی ہارر فلم آتما 22 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ وینا ملک کی ہارر فلم "ممبئی 125 کلومیٹر" اور بپاشاکی " آتما " کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا

وینا ملک کی ہارر فلم "ممبئی 125 کلومیٹر" اور بپاشا باسو کی " آتما " کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا، فوٹو: وکی پیڈیا

KARACHI:
بالی ووڈ میں وینا ملک کی ہارر فلم کو ٹکر دینے کے لئے بلیک بیوٹی بپاشا باسو کی نئی ہارر فلم " آتما " 22 مارچ کو ریلیز کی جائے گی.


بالی ووڈ حسینہ بپاشا باسو اور''گینگز آف واسع پور'' سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نواز الدین صدیقی کی نئی ہارر فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار سپران ورما ہیں اور اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہےتاہم فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کی زندگی پر مشتمل ہے جس میں شوہر کی وفات کے بعد اس کی روح گھر میں پھرتی رہتی ہے ، وہ اپنی 5 سالہ بیٹی کی محبت میں اس حد تک گرفتار ہوتا ہے کہ اس کو قتل کر کے اس کی روح کو بھی اپنے ساتھ لئے جا ناچا ہتاہےجبکہ لڑکی کی ماں یعنی بپاشا اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی ہارر فلم "ممبئی 125 کلومیٹر" اور بپاشا باسو کی " آتما " کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا جبکہ دونوں ہارر فلمیں اگلےماہ مارچ میں ریلیز ہونی ہیں۔
Load Next Story