ایف بی آرنے چینی کی سپلائی پرعائد ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کردی
شوگر مینوفیکچررز کے لئے مذکورہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں کمی ای سی سی کے فیصلے کے تحت کی گئی۔ ایف بی آر
شوگر مینوفیکچررز کے لئے مذکورہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں کمی ای سی سی کے فیصلے کے تحت کی گئی۔ ایف بی آر فوٹو: فائل
KARACHI:
ایف بی آر نے شوگر ملوں کے لئے چینی کی سُپلائی پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 8 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شوگر مینوفیکچررز کی طرف سے جتنی مقدار میں چینی برآمد کی جائے گی اس کے برابر مقدار میں چینی کی مقامی مارکیٹ میں سپلائی پر 0.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیو ٹی کی سہولت حاصل ہوگی تاہم زمینی راستے سے افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کو برآمد کی جانے والی چینی پر مذکورہ رعایتی شرح کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق شوگر مینوفیکچررز کے لئے مذکورہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں کمی اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی)کے فیصلے کے تحت کی گئی۔