عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے سعد رفیق

(ن) کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، وزیر ریلوے

لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں، سعد رفیق: فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے (ن) کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے جب کہ عوامی وزیراعظم نواز شریف کے لیے اہل وطن کے دیدہ و دل فرش راہ ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیزر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے، ووٹ کی حرمت مقدم ہونی چاہیے جب کہ منتخب وزرائےاعظم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا لہذا ناانصافی اور استحصال کسی طور پر قبول نہیں۔




سعد رفیق نے کہا کہ (ن) کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ روانگی کے نزدیک ہے اور لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔



سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت لاہور روانگی کے لیے تیار ہے جب کہ عوامی وزیراعظم نواز شریف کے لیے اہل وطن کے دیدہ و دل فرش راہ ہیں۔
Load Next Story