اکشے کمار کا ریئلٹی شو میں فٹنس کا شاندار مظاہرہ

ریئلٹی شو کے دوران نوجوان نے اکشے سے فرمائش کی کہ وہ کوئی انوکھی چیز کرکے دکھائیں

اکشے کمار نے ریئلٹی شو کے دوران دونوں ہاتھوں پر کھڑے ہوکر دکھایا — فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ریئلٹی شو کے دوران اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک ڈانس ریئلٹی شو میں شریک تھے جہاں مقابلے کے لیے آئے ایک نوجوان نے اکشے کمار سے فرمائش کی کہ وہ اسٹیج پر آکر کوئی انوکھی چیز کرکے دکھائیں۔ اکشے کمار نوجوان کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی ''ٹوائلٹ'' کی حمایت میں بول پڑیں


49 سالہ اکشے کمار اسٹیج پر اچانک دوڑتے ہوئے آئے اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھ کر ٹانگیں اوپر اٹھالیں۔ اکشے کمار کو اپنے ہاتھوں پر کھڑا دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے جب کہ اکشے کافی دیر تک اپنے ہاتھوں پر کھڑے رہے اور ان کا توازن ایک لمحے کے لیے بھی نہیں ڈگمگایا۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کو بالی ووڈ میں بہترین فٹنس رکھنے والے اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور 49 برس کی عمر میں بھی انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں ان کی فلم ''ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا'' ریلیز ہوئی ہے جو شاہ رخ خان کی ''جب ہیری میٹ سیجل'' سے اچھا بزنس کررہی ہے۔

https://youtu.be/DBv6jCDKzIw?t=21
Load Next Story