مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمر اکمل کو رویے میں بہتری لانے کا کہا تھا مگر وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ہیڈ کوچ
عمر اکمل کو رویے میں بہتری لانے کا کہا تھا مگر وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ہیڈ کوچ ۔ فوٹو : فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عمر اکمل کے الزام کے جواب میں کہا کہ میں نے عمر اکمل کو گالیاں نہیں دیں بلکہ انہیں اپنے رویے میں بہتری لانے کا کہا تھا تاہم عمر اکمل اس معاملہ میں بالکل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام
مڈل آرڈر بلے باز نے مکی آرتھر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے چیف سلیکٹر مکی آرتھر اور سینئر پلیئرز کے سامنے مجھے گالیاں دیں اور کہا کہ اکیڈمی میں آنے کی بجائے جا کر کلب کرکٹ کھیلو۔
واضح رہے عمر اکمل کرکٹر مختلف تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً خبروں میں رہتے ہیں، اس سے قبل ٹریفک وارڈنز سے جھگڑوں کے علاوہ ان کی ڈانس وڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔