- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
- سابق بال پکر بابراعظم ٹیم کی قیادت کیلیے تیار
- ایک اور گرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش
- بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا
- اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- منزل کے قریب پاکستانی ویمنز پھر ہمت ہار گئیں
- ہفتہ رفتہ، اسٹاک مارکیٹ کے 3سیشن میں مندی،2میں تیزی
- پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی
- کے ٹو فتح کرنا موت کو دعوت کے برابر تھا، نیپالی کوہ پیما
- بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار
- ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن‘‘ کا انعقاد فروری میں ہو گا
- گاڑی خریدنے پر 42 فیصد سرکاری خزانے میں جاتا ہے، تجزیہ کار
- عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا
- سندھ؛ 435 کرپٹ افسران، ملازمین میں 217 اساتذہ نکلے
- کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری
- 5G کوعام صارف کی دسترس میں لانے کی جانب سفر کا آغاز
- کورونا ویکسین مٹاپے کا شکار افراد کیلئے خوشخبری نہیں !
- سینیٹ الیکشن: شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے آنے کا امکان
- کورونا کا شکار ہونے والے جوڑے نے قرنطینہ وارڈ میں شادی کرلی
مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور وہ کسی کی گالیاں نہیں سن سکتے۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے الزام لگایا کہ مکی آرتھر نے انہیں کہا کہ اکیڈمی نہ آؤ، جاؤ کلب کرکٹ کھیلو، وہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی برا بھلا کہتے ہیں، میں خود کو اچھا کرنا چاہتا ہوں لیکن رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں بلا جواز وارننگ دے کر کیمپ سے ڈراپ کیا گیا، انہوں نے کبھی رولز کی خلاف ورزی نہیں کی، ہیڈ کوچ کو گالیاں دینے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی نہیں روکا، کوچنگ اسٹاف کے رویے کی طرف کرکٹ بورڈ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور کوچنگ اسٹاف نے انہیں ٹارگٹ بنا رکھا ہے، اکیڈمی کا مقصد غلطیوں اور خامیوں پر قابو پانا ہوتا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مجھے ٹریننگ سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے اکیڈمی میں کس نے آنے دیا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو گالیاں دیں، کسی سینیئر کھلاڑی نے مکی آرتھر کو نہیں روکا کہ وہ پاکستانی پلیئرز کے لیے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی انجری کی وجہ سے انگلینڈ گئے تھے کہیں غائب نہیں ہوئے تھے اور اس حوالے سے انہوں نے مشتاق احمد اور ڈاکٹر سہیل کو بتادیا تھا۔
عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عملے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ پی سی بی اکیڈمی اسٹاف نے ان کے ساتھ کام کرنے انکار کیا، عملے نے کہا کہ وہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں انہیں غلط وارننگ دے کر فٹنس ٹیسٹ سے روکا گیا، 2009 سے اب تک انہیں کبھی جرمانہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے کبھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔