- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
اسپین میں دہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام بنادیا گیا

پولیس کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بارسلونا: گزشتہ رات اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کی بھیانک واردات کے بعد رات گئے کیمبرلز کے ساحلی قصبے میں مقامی پولیس نے ایک اور دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ اس کارروائی میں کم از کم پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔
اسپین پولیس کے مطابق دہشت گرد دوسرا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے اور انہوں نے دھماکہ خیز مواد والی بیلٹیں پہنی ہوئی تھیں۔ ہسپانوی انٹیلی جنس حکام بارسلونا اور کیمبرلز میں واقعات کو بدھ کے روز ایک گھر میں ہونے والے دھماکے سے جوڑتے ہیں جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔
کیمبرلز میں کارروائی کے دوران مقامی پولیس نے اعلان کیا کہ عام لوگ سڑکوں پر نہ نکلیں کیونکہ کیمبرلز کی بندرگاہ پر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
خبروں کے مطابق بارسلونا کے نواحی سیاحتی قصبے کیمبرلز میں بھی حملہ آوروں نے جمعے کی صبح ایک گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ حملہ بالکل بارسلونا حملے کی طرز پر تھا۔
ترجمان بارسلونا پولیس کا کہنا ہے کہ کیمبرلز میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور زخمی بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد تھے تاہم ان کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بارسلونا میں ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، 13 افراد ہلاک
دنیا بھر میں اس دہشت گردی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کے ’’سپاہیوں‘‘ کی کارروائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔