اورکزئی ایجنسی میں 2 دھماکے 5 افراد جاں بحق 22 زخمی
اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 شدت پسند بھی مارے گئے
حسن زئی درہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 4 جبکہ برساتی نالے کے قریب ہوئے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا فوٹو:فائل
حسن زئی درہ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔
اورکزئی ایجنسی کے علاقے حسن زئی درہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، دوسرا دھماکا بھی حسن زئی میں برساتی نالے کے قریب ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 شدت پسندوں کو ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے۔