عمران خان پہاڑوں سے اتر کر پختونخوا کی حالت دیکھیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہاڑوں سے اتریں اور صوبے کی حالت دیکھیں۔

مریم اورنگزیب نے کے پی کے میں ڈنگی کی وبا پھیلنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی خدمت سے آتی ہے نعروں سے نہیں، عمران خان پہاڑوں سے اتریں اور صوبے کی حالت دیکھیں، مفرور عمران خان کو2018میں عوامی عدالت سے سزا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی مہارت کو سہارا گیا، کے پی کے میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں۔