- ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا
- نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نائب وزیراعظم
- سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر مسلسل دوسرے روز کمی
- کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ ادا، رقت آمیز مناظر
- ژوب میں ایک ماہ میں فورسز کے آپریشن میں 29 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
- سیاسی و کور کمیٹی کے بعد مجھے باقی کسی چیز سے بھی نکالنا ہے تو نکال دیں، شیرافضل
- کچے میں ڈاکوؤں کے چنگل سے 2 پولیس اہلکار بازیاب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بھارت کی مدد کو آگیا! مگر کیسے؟
- لاہور ورچوئل تھانہ؛ اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار
- سی ٹی ڈی افسران کے اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ
- پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
- راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی اپنی رشتے دار 14 سالہ یتیم طالبہ سے زیادتی
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ ہوگیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل امریکا نے بنگلادیش کو اَپ سیٹ کردیا
- کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دیں، ایم کیو ایم
- لنکن پریمئیر لیگ؛ فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں
- ہتک عزت قانون واپس پنجاب اسمبلی بھیجنے کیلیے مراسلہ گورنر کو ارسال
- وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے ایران روانہ
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک اور قابلِ مذمت عمل ہوگا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ججز تقرری آئینی ترامیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے، حکومت نے پچھلے دو برس میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہوتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکمران اداروں کو اس لیے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی مدت ملازمت کے پورے عرصے کے دوران بطور چیف جسٹس جو طرزِ عمل اختیار کیا ہے وہ آئین و قانون کے حوالے سے نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کی بالادستی پر سمجھوتا کر کہ اپنے منصب کی وقعت کو کم کیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی آزادی میں ماورائے دستور اور ماورائے جمہوریت قوتوں کا دروازہ کھولا ہے، جس کے بھیانک اثرات دوررس ہوں گے۔ قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور اس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ہے جس کا معاوضہ چیف جسٹس صاحب کو ایک ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کے لیے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضاعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو۔ پی ٹی آئی اس ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔