پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج

بیان کے مطابق بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والوں نے پارکنگ میں حملہ کیا، مقدمے میں قتل کی کوشش کی دفعہ شامل


ویب ڈیسک May 22, 2024
فوٹو ایکسپریس ویب

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان (سیکرٹری اطلاعات) رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ ان ہی کی مدعیت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن 'قاتلانہ' حملے میں زخمی


رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں قتل کی کوشش کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والوں نے مجھ پر پارکنگ میں حملہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 روز قبل بلیو ایریا میں بھی ایسی ہی کوشش ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں