ٹی20 ورلڈکپ سے قبل امریکا نے بنگلادیش کو اَپ سیٹ کردیا

میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے ہی امریکی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی


ویب ڈیسک May 22, 2024
میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے ہی امریکی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی (فوٹو: فائل)

ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی بڑا اَپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے بنگلادیشی ٹیم کو سیریز پہلے ٹی20 میچ انٹرنیشنل میچ میں شکست سے دوچار کردیا۔

آئی سی سی کی ٹاپ 10 ٹیموں کی رینکنگ میں سے ایک بنگلادیش کیخلاف امریکا نے تاریخی فتح حاصل کی، انہوں نے بنگال ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔

ہوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے توحید ہردوائے نے 58 جبکہ محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے

ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 154 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ امریکا کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹیمز کیخلاف یہ پہلی فتح تھی، ورلڈکپ مقابلوں میں امریکی گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور آئرلینڈ کیساتھ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں