کراچی:
سمندر میں تندو تیز ہوائوں، بلند لہروں سمیت متفرق وجوہات کی بنا پرحادثات کا شکار ہونیوالی ماہی گیرلانچوں اوربحری جہازوں کے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کی نگرانی بغیر پائلٹ فضائی نظام (ان مینڈ ایریئل وہیکلز)کے ذریعے ہوگی۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انتہائی برق رفتاراورتیزکیمروں کے حامل ڈرونزکوتلاش و بچائو آپریشنز کیلیے استعمال کرنیکا فیصلہ کرلیا۔
200 ناٹیکل مائل(360کلومیٹر) کی دوری پرحادثات کی کڑی نگرانی اورسمندرمیں درپیش صورتحال کی فوری وڈیوزکی ترسیل کے علاوہ آپریشن ٹیمزکی رہنمائی اور ڈوبنے والے افراد کولائف سیونگ جیکٹ اورفلوٹنگ بیگس بھی پہنچائے جاسکیں گے۔
بغیرپائلٹ ڈرونزکی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری میں شمولیت رواں سال کے آخرتک ہوجائیگی۔
ڈپٹی ڈی جی ایم ایس اے کموڈورسید نعمان علی بیکراں نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انتہائی برق رفتار،جدید کیمروں اورجدید سینسرزسیلیس ڈرونزکوسرچ اینڈ ریسکیو آپریشنزمیں استعمال کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
بغیرپائلٹ کا فضائی جہازایک ایسا طیارہ یا ڈرون ہوتا ہے جسے اندربیٹھا ہواپائلٹ نہیں اڑاتا بلکہ یہ اڑان ریموٹ کنٹرول یا کمپیوٹرسسٹم کے علاوہ آٹوپائلٹ یعنی خودکارنظام کے تحت چلتا ہے۔