- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
- ’’ساکہ ننکانہ صاحب‘‘ کی 100 سالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
- سندھ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کا حکم
- سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل
- کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ
- پاکستان میں سزا کا نظام موجود مگر عملداری کا فقدان ہے، صدر عارف علوی
- FBR کو پہلی ششماہی میں صرف5 فیصد ریونیو گروتھ حاصل
- کراچی کو 65 ملین گیلن یومیہ فراہمی آب کے منصوبے پر کام بند
- مہنگائی ختم کرنے میں وقت لگے گا ،عبدالحفیظ شیخ
- سرکاری قرضوں میں 1 سال کے دوران 3.7 ٹریلین روپے کا اضافہ
- حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ II ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- 2 مجوزہ ایل این جی ٹرمینلز کو گیس فراہمی کی مخالفت
- کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق، 35 ہزار سے زائد فعال کیسز
سعودی شخص نے خود سے آگے چلنے پر بیوی کو طلاق دیدی

کئی بار سمجھانے کے باوجود راستے میں آگے چلنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی۔ فوٹو: فائل
ریاض: سعودی عرب میں معمولی جھگڑوں پر میاں بیوی کے درمیان طلاق کی شرح میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معمولی سی بات پر طلاق کا تازہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شوہر نے خود سے آگے چلنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار اپنے بیوی کو سمجھایا کہ وہ راستے میں چلتے ہوئے اس سے آگے نہ چلا کرے تاہم بات نہ ماننے پر اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔
اسی طرح ایک سعودی شخص نے بیوی کو محض اس لیے طلاق دی کہ اس کی بیوی نے دعوت کے دوران مہمانوں کے سامنے بکرے کی سری نہیں رکھی۔ جب مہمان چلے گئے تو شوہر نے بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ اس نے کھانے کا سب سے اہم جُز مہمانوں کے سامنے پیش نہ کر کے ان کی بے عزتی کی اور اسے اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ ماضی میں ایک خبر یہ بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی شخص نے ہنی مون کے دوران اپنی بیوی کو پائل پہننے پر طلاق دے دی تھی کیوں کہ اسے پسند نہیں تھا کہ وہ پائل پہنے اور وہ اس حوالے سے اپنی بیوی کو بتا بھی چکا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔