- اسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
کوک اسٹوڈیو،مہدی حسن کی غزل’’رنجش ‘‘بغیراجازت ریکارڈ
لاہور: کوک اسٹوڈیوکے دسویں سیزن کا نیا ’’ کارنامہ ‘‘ ، مہدی حسن کی گائی ہوئی مقبول غزل ’رنجش ‘ کونوجوان گلوکارعلی سیٹھی کی آواز میں ریکارڈ کرانے پرشہنشاہ غزل کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے بھی بلا اجازت غزل شامل کرنے پرانتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی پرغورشروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ایک مرتبہ پھرنئے سیزن کو’’ کامیاب ‘‘ کروانے کے لیے ماضی کی مقبول غزلوں، گیتوں کوماڈرن میوزک کے ساتھ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرتبہ جہاں قومی ترانے کوپیش کرنے کے اندازکوسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل ’’رنجش‘‘ کو علی سیٹھی کی آوازمیں ریکارڈ کرنے کے بعد وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی گئی۔ اس وڈیو کودیکھتے ہی دنیا بھرمیں مہدی حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کو تنقید کانشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے بھی کوک اسٹوڈیو کے خلاف قانونی جنگ لڑنے پرغورشروع کردیا۔ ’’ ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے عارف مہدی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اپنے فن کی بدولت ملک کا نام روشن کیا اورخاص طورپرغزل گائیکی میں وہ مقام حاصل کیا، جوکسی اورکوحاصل نہ ہوسکا۔
ان کے گائے گیت ، غزلیں اب ہرکوئی ایسے گاتا دکھائی دیتا ہے، جس کوسن کرہمیں افسوس ہوتا ہے۔ ایک طرف توکوک اسٹوڈیو نے ہم سے اخلاقی طور پر اجازت لی اورنہ ہی ہم سے کسی نے کوئی رابطہ کیا۔ اگرمیرے والد کی کوئی غزل کوک اسٹوڈیو میں شامل کرنا ہی تھی تواس کا پہلا حق مہدی حسن کی اولاد کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میوزک کا شدید بحران اسی لیے پیدا ہورہا ہے کہ یہاں ایسے لوگوں کو توگانے کا موقع دیا جارہا ہے ، جن کومیوزک کی الف ب تک نہیں پتہ اورجولوگ اس کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ، وہ بے چارے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔