حصص مارکیٹ بلندیوں کا سفر جاری انڈیکس 17797 ہوگیا

31 پوائنٹس کے اضافے سے نیا ریکارڈ قائم، مارکیٹ سرمایہ 15 ارب 59 کروڑ روپے بڑھ گیا۔

31 پوائنٹس کے اضافے سے نیا ریکارڈ قائم، مارکیٹ سرمایہ 15 ارب 59 کروڑ روپے بڑھ گیا۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کواتارچڑھائو کے باوجود تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس تاریخ کی نئی بلندترین سطح تک پہنچ گیا،41 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید15 ارب59 کروڑ94 لاکھ7 ہزار557 روپے کا اضافہ ہوا۔

جمعہ کو دونوں کاروباری سیشنز کے دوران بلحاظ سرمایہ کاری ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیاں سرفہرست رہیں جبکہ انڈیکس کے دیگر آئٹموں میں بھی سرمایہ کاری رحجان برقرار رہا۔ کاروباری دورانیے میں خریداری رحجان بڑھنے سے ایک موقع پر88.23 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی17800 کی حد بھی عبور ہوگئی تھی لیکن کچھ دورانیے میں کریکشن کی وجہ سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس31.40 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 17797.22 ہوگیا۔




کے ایس ای 30 انڈیکس 43.60 پوائنٹس اضافے سے 14562.78 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 108.76 پوائنٹس بڑھ کر 30889.03 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت16 فیصد کم رہا ،مجموعی طور پر26 کروڑ27 لاکھ46 ہزار 530 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 336 کمپنیوںتک محدود رہا،137 کے بھائو میں اضافہ، 185 کے داموں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story