- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
پاکستان کو تنہا کرنے پر افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے، امریکی ذرائع ابلاغ
اسلام آباد: امریکی ذرائع ابلاغ اور تھینک ٹینکس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔
امریکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بحث جاری ہے تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد کے خاتمے سے متعلق دھمکی پراخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کیا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ چین کی صورت میں پاکستان کا ایک طاقتور حلیف اور اتحادی موجود ہے اور امریکی امداد کی بندش سے چین کو اس خلاء سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے خلاف اقدامات سے افغانستان کی صورتحال کہیں زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔
اخبار میں شائع ہونیوالے ایک اورمضمون میں صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان معاملات میں بھارتی کردارکی مخالفت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ اس پر پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار سامنے آ سکتا ہے۔
دریں اثنا معروف امریکی تھینک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار ملک سمجھتا ہے۔ ویب سائٹ پر نشر اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے کئی سینئر اراکین سمجھتے ہیں کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی اور شراکت دار ملک ہے اوردونوں ممالک کے دشمن اور مفادات یکساں ہیں۔ ان اراکین نے بتایاکہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ سنجیدہ اور بردباری پر مبنی تعلقات کے قیام کی خواہش رکھتا ہے اور اس ہدف کے حصول کیلیے کام جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔