نوازشریف اورصدرزرداری اندرسے بھائی بھائی ہیںعمران خان
آصف زرداری اور نوازشریف کی وکٹ ایک ہی گیند پر گرا کر ملک میں یکساں نظام لائیں گے،عمران خان
عوام وعدہ کریں کہ انتخابات میں بیرون ملک دولت رکھنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان۔ فوٹو: آن لائن/فائل
لاہور:
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پیر محل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری قوم کو بتائیں کہ ان کا ذریعہ معاش کیا ہے، بلاول ہاؤس کی تعمیر پر لگایا جانیوالا سرمایہ کہاں سے آیا اور اس پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بننے والے بلاول ہاؤس کے بارے میں نواز شریف کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے مک مکا کیا ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ،قومی خزانہ کو تصویریں کھنچوانے پر خرچ کیاجارہا ہے۔27کلو میٹر کے سڑک پر پنجاب کا 80ارب روپے کا بجٹ لگادیاگیا۔جب تک ملک سے کرپشن نہیں ختم ہوگی،عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرتے رہیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا، وہ آصف علی زرداری اور نوازشریف کی وکٹ ایک ہی گیند پر گرا کر ملک میں غریب اور امیر کیلئے یکساں نظام لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وعدہ کریں کہ انتخابات میں بیرون ملک دولت رکھنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور صدر زرداری اوپر سے لڑتے ہیں لیکن اندر سے بھائی بھائی ہیں وہ عوام کی طاقت سے دونوں کو شکست دیں گے۔