روس میں شہاب ثاقب کی بارش شیشے ٹوٹنے سے قیمتوں میں اضافہ
وسطی روس کے مختلف علاقوں میں دو روز قبل شہاب ثاقب کےٹکڑے گرنے سے 37 ہزار عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے. فوٹو: اے ایف پی
روس میں شہاب ثاقب کی بارش کےدوران شیشے ٹوٹنےسے مارکیٹ میں شیشے کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔
وسطی روس کے مختلف علاقوں میں دو روز قبل شہاب ثاقب کےٹکڑے گرنے سے 37 ہزار عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جس کے باعث شیشے کی مانگ بڑھنے سے قلت پیدا ہوگئی اور اس کی قیمت میں تین گنا تک اضافہ کردیا گیا، حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ لوگوں کو شیشہ مہیا کیا جائے گا لیکن اس کی قیمت میں ہی اضافہ ہوگیا، سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں دو لاکھ اسکوائر فٹ شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔