کراچی میں بارش کا پانی خود ہی نکل جائیگا وزیر بلدیات کی انوکھی منطق

بارش رکنے کے بعد دو چار گھنٹوں میں پانی خود ہی نکل جائےگا، جام خان شورو

بارش رکنے کا انتظار کریں تھوڑی دیر میں پانی خود ہی نکل جائے گا، جام خان شورو. فوٹو: فائل

شہرقائد میں کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہری بے حال ہیں جبکہ وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ پانی خود ہی نکل جائے گا۔

کراچی میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر حکومت سندھ کے وزرا کو بھی ہوش آیا اور وزیراطلاعات ناصر شاہ، وزیرِ بلدیات جام خان شورو، ایم ڈی واٹر بورڈ کے ہمراہ شہر کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے۔


ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات جام خان شورو نے کراچی میں شدید بارش کے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ بارش رکنے کا انتظار کریں دو چار گھنٹوں میں پانی خود ہی نکل جائےگا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ کوشش ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام شروع کیا جائے، دو روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جو بارش رکنے کے بعد کشش ثقل سے نالوں کے ذریعے تھوڑی دیر میں خود ہی نکل جائے گا۔

Load Next Story