دھرنا اور پاناما نہ چلا تو اقامہ چل گیا مریم نواز
پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا تو ملک کو غیر مستحکم کیوں کیاگیا، مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب
ملک نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا تو ملک کو غیر مستحکم کیوں کیاگیا، مریم نواز ۔ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
پاناما کیس میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سازشیں دیکھیں لیکن کبھی اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی۔
این اے 120 ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران لاہور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہیں لوگوں کے جذبے اور بڑھ گئے ہیں، 2013 میں جب اسی حلقے میں انتخابی مہم چلانے آئی تھی تو دکانوں میں اندھیرے تھے، آج روشنی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا مقدمہ لے کر عوام کے پاس آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ،کلثوم نواز اور مجھ پر محبت نچھاور کرنے پر آپ کی شکر گزار ہوں، مجھے آپ کے جذبےاور محبت کی قدر ہے، مجھ پر ڈان لیکس کے الزامات لگے، مجھ پر پاناما لیکس کے بھی الزامات لگے، الزام اس لیے لگے کہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی رہی اور ہرسازش کا مقابلہ کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا تو ملک کو غیر مستحکم کیوں کیاگیا؟،نہ دھرنا چلا،نہ پاناما چلا تو اقامہ چل گیا، پاکستان کی عدلیہ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج صادق اور امین ٹھہرا،عوام کی جےآئی ٹی اور عدالت میں معاملہ آگیاہے،آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا، اب عوام کی عدالت میں معاملہ آچکاہے، اب دوٹوک فیصلہ کرنا، نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ آپ کریں گے۔