آرٹیکل 62 اور63 میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے اپوزیشن جماعتوں کا عزم

آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی سختی سے مخالفت کی جائے گی، خورشید شاہ اور سراج الحق کا عزم

آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی سختی سے مخالفت کی جائے گی، خورشید شاہ اور سراج الحق کا عزم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی اسمبلی میں اہم اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تبدیلی نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔


خورشید شاہ اور سراج الحق نے بے نظیر بھٹو قتل کے عدالتی فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو فیصلے پر بہت سے تحفظات ہیں جب کہ سراج الحق نے کہا کہ فیصلے میں تمام فریقین کو طلب کیا جانا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ہی نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد سے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
Load Next Story