میانمارمیں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے
روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم سے پوری دنیا انتہائی کرب میں ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
میانمار میں مسلمانوں کے خون کی ہولی فوراً بند اور ان کے تمام شہری حقوق بحال کیے جائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی۔۔ فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار (برما) میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے خون کی ہولی فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے خون کی ہولی فوراً بند کی جائے اور ان کے تمام شہری حقوق بحال کیے جائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: برما میں روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم کرکے لاشوں کو آگ لگائی جارہی ہے
چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم سے پوری دنیا انتہائی کرب میں ہے، بین الاقوامی برادری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے۔
واضح رہے کہ میانمار میں سیکیورٹی افواج کے مظالم کے باعث سیکڑوں روہنگیا مسلمان شہید اور ہزاروں ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں، جب کہ درجنوں خواتین کی آبروریزی بھی کی گئی ہے۔