شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں شامل کرانے کی سفارش مسترد
شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز نہیں دی گئی، ترجمان نیب
نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور میجر(ر) شہزاد سلیم کو خط بھیج دیا ہے۔ : فوٹو : فائل
نیب نے شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے اور ای سی ایل پر نام ڈالنے کی سفارش مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف عزیزیہ مل اور ایون فیلڈ پراپرٹی کے ریفرنسز ہیڈ کوارٹر بجھوائے تھے جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں۔
اس سے 15 روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بھی سفارش کی تھی۔ نیب لاہور نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بھی تمام منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی تھی جب کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس بناتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب کی شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش
تاہم عید کے بعد ہونے والے اجلاس میں نیب نے نوازشریف، حسن، حسین اورمریم نواز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کی سفارش مسترد کردی ہے جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرکے کارروائی کی استدعا کو مسترد کردیا گیا ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز نے ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کو خط بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے شریف خاندان کی اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی تجویز رد ہوئی ہے کیونکہ جب تجویز دی ہی نہیں تو رد کیسے ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ایسی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔