1965 کا پاک بھارت معرکہ تصویری جھلکیاں

جنگِ ستمبر کے شہیدوں اور غازیوں کی یاد میں ایک اور تحریر

جنگِ ستمبر کے شہیدوں اور غازیوں کی یاد میں ایک اور تصویری تحریر۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
1965 میں بھارتی جرنیلوں کا خیال تھا کہ وہ راتوں رات لاہور پر قابض ہوجائیں گے لیکن پاک فوج اور پاکستانی عوام کی بدولت انہیں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا روشن باب ہے جب پاک فوج نے شجاعت، بہادری اور شیر دلی کی نئی مثالیں قائم کی تھیں اور وطنِ عزیز کا نام ساری دنیا میں روشن کیا تھا۔ اسی حوالے سے چند یادگار تصاویر۔

1965کی جنگ کے دوران ایک ضعیف العمر شخص دل چسپی سے پاک فوج کے میجر سے جنگ کے قصے سن رہا ہے:



1965، پاک فوج کے افسران اور جوان چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کے ٹینک پر تصویر کھنچواتے ہوئے:



1965، پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ خان کھیم کرن ریلوے اسٹیشن پر جوانوں کے ساتھ۔ اس قصبے پر پاک فوج نے قبضہ کرلیا تھا:



1965، کمانڈر ان چیف جرنل محمد موسی خان اگلے مورچوں پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے:




1965، راجستھان کے راجپوت قلعے پر پاکستانی پرچم اپنی شان و شوکت سے لہرا رہا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی حدود میں بارہ سو اسکوائر میل کے اندر تک قبضہ کرلیا تھا:



1965، پاک فوج کے افسر قبضے میں لی گئی بھارتی گن کا معائنہ کرتے ہوئے:



1965،پاک فوج کا جوان کھیم کرن میں مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے:



1965، بھارتی جنگی قیدی کیمپ میں ریس لگارہے ہیں:



1965،پاک فوج کے جوان دشمن کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے:

Load Next Story