سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمی شخصیت ہیں

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2013
سنی لیون کی پروفائل کو انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 3.5 کروڑ لوگوں نے پسند کیا  فوٹو : فائل

سنی لیون کی پروفائل کو انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 3.5 کروڑ لوگوں نے پسند کیا فوٹو : فائل

ممبئی: اداکارہ سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی بھارتی فلمی شخصیت بن گئیں۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون کی پروفائل کو انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 3.5 کروڑ لوگوں نے پسند کیا تاہم سنی لیون اپنی بےباک اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ میں الگ پہنچان رکھتی ہیں۔

سنی لیون کے بعد دوسرا نمبر کترینہ کیف کا ہے جنہیں 1.6 کروڑ لوگوں نے انٹرنیٹ پر پسند کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔