خوف نے دل میں جگہ بنالی ہے شاہ رخ خان
میرے پاس دولت، شہرت سب کچھ ہے اور یہ مقام حاصل کرنیکے لیے میں نے انتھک محنت کی ہے، شاہ رخ خان
جب بھی موقع ملا ایک دن تنہا گزار کر دیکھوں گا، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ خوف نے دل میں جگہ بنالی ہے اور اب تو تنہائی سے بھی ڈرنے لگا ہوں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں تنہائی کے خوف سے ڈرتاہوں اور اسی وجہ سے جب بھی مجھے وقت ملتا ہے میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتاہوں۔شاہ رخ کا کہناتھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ مجھے تنہائی سے ڈر لگتا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے جب بھی موقع ملا ایک دن تنہا گزار کر دیکھوں گا۔
لیکن اس وقت مجھے اس کے لیے ٹائم نہیں مل رہا۔شاہ رخ کے مطابق اس وقت وہ بالی ووڈ کا مصروف ترین اداکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس دولت، شہرت سب کچھ ہے اور یہ مقام حاصل کرنیکے لیے میں نے انتھک محنت کی ہے۔بالی وڈ کنگ کا یہ بھی کہناتھا کہ میں اپنے دوستوں سے بھی ملتا ہوں اور پرانی باتیں جیسا کہ میری فلم ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' یاد کرکے لطف اندوز ہوتا ہوں۔