14 سالہ افغانی لڑکے کی فلم آسکرز کیلئے نامزد

فلم کی کہانی دو جوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو گھوڑ سوار بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔


ویب ڈیسک February 19, 2013
اس فلم کی کہانی دو جوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو گھوڑ سوار بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔

14 سالہ افغانی لڑکے فواد محمدی کی فلم ہالی ووڈ میں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کے لئے نامزد کر لی گئی۔

فواد محمدی افغانستان کی سڑکوں پر نقشے بیچنے کا کام کرتا تھا اور اسی کام کے دوران ایک دن امریکی ہدایت کار سیم فرینچ کی نظر فواد پر پڑی اور انہوں نے اس لڑکے کو اپنی نئی فلم "بُزکشی بوائز" کے مرکزی کردار کے لئے منتخب کر لیا، اس فلم کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کی گئی ہے اور اسے 24 فروری کو منعقد ہونے والے اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

فواد محمدی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی ایوارڈز میں جانا اور دنیا بھر کے سپراسٹارز سے ملنا میرے اور میرے ملک کے لئے نہایت ہی فخر کی بات ہو گی، فواد نے کہا کہ اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے بارے میں میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا اور مجھے ابھی بھی اس حقیقت پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔

اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو گھوڑ سوار بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور افغانستان کے قومی کھیل بُزکشی میں گھوڑ سوار کی حیثیت سے حصہ لینا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں